کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جسٹس ایسوسی ایشن اور کراچی ریسٹوریشن موومنٹ نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دے کر پاک فوج کے حوالے اور کرپٹ اداروں کو تحویل میں لیا جائے، پیپلز پارٹی سندھ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اشرف جبار قریشی اور سردار اقبال نے مطالبہ کیا ہےکہ گل پلازہ میں شہید شہریوں کے ورثا کو معاوضے اور تاجروں کے نقصان کے ازالے کے ساتھ عمارت کی تعمیر اسی طرح کی جائے،انہوں کہا کہ گل پلازہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ درجنوں خاندانوں کے روزگار، سرمایہ اور برسوں کی محنت کا مرکز تھا، اس حادثے نے جہاں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا وہیں تاجروں، ملازمین اور متاثرہ خاندانوں کو شدید مالی اور ذہنی نقصان پہنچایا ہے، آگ لگنے کے اس واقعے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔