• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہوگی کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری ہو، کمشنر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بدھ کو گل پلازہ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بریفنگ دی ، کمشنر کراچی حسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ نے ایک انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس نے کام شروع کردیا ہے ،ہماری کوشش ہے انکوائری کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں، ہم عوام تک حقائق پہنچائیں گے اور کوشش ہوگی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری ہو، دکانداروں کے انٹرویو کرچکے ،ریسکیو ورکرز کے بیانات بھی لے رہے ہیں جبکہ مختلف اداروں سے بھی معلومات حاصل کررہے ہیں ،کسی ایک کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا، یہ بلیم گیم کا وقت نہیں ہے، اس میں کوئی ایک ادارہ ذمہ دار نہیں،جو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں وہ بھی جانتے بوجھتے بیٹھے تھے انہیں بھی علم تھا کہ یہ ایک خطرناک جگہ ہے،انکوائری کمیٹی تخریب کاری سمیت ہر اینگل پر کام کرے گی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس ڈمپر غائب ہونے کی کوئی انفارمیشن نہیں،تفصیلی انکوائری ہوگی تو سب کچھ سامنے آئے گا،کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ 31لاشیں ہیں جن میں سے کچھ ٹکڑوں میں ہیں، کنفرم نہیں کہ یہ 31 ہی ہیں،رمپا پلازہ کو کچھ نقصان پہنچا ہے لیکن عمارت خطرناک نہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ اب تک تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے ہیں،باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہیں،دو ڈمپر غائب ہونے کی اطلاع غلط ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید