کراچی( اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے کہا ہے کہ کراچی میں فوری طور پر بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے، سوئی سدرن گیس کمپنی کا رویہ ناقابلِ قبول، ظالمانہ اور عوام دشمن ہے، غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ، کم پریشر اور کئی علاقوں بشمول ملیر،شاہ فیصل کالونی،لانڈھی،کورنگی، اورنگی ٹاؤن،گلستان جوہرمیں مکمل بندش نے شہریوں کی روزمرہ زندگی اجیرن بنا دی ہے۔