• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ کے بعد کوئٹہ کی مارکیٹ میں آگ لگنا سوالیہ نشان، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ صنعت کار اور تاجر برادری اپنے کروڑوں روپے سامان کو خاکستر ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہے مگر حکمراں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، کراچی میں گل پلازہ کے بعد کوئٹہ کی مار کیٹ میں آگ کا لگنا حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کی قیادت ان کا نوٹس لے، ایک طرف آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سامنے قرضے مانگ رہا ہے اور دوسری جانب ملک میں مارکیٹوں میں آتش زدگی سے اربوں روپے کے سامان جل رہے ہیں، افسوس ناک بات ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد وفاقی حکومت کے کسی نمائندے کا مارکیٹ کا دورہ نہیں کیا، جس میں بے شمار انسانی جانوں کا ضیاع ہوگیا مگر صوبائی اور وفاقی حکومت کے کسی بھی اہم عہدے دار نے ہلاک ہونے والوں کے گھر جاکرتعزیت تک نہیں کی۔

ملک بھر سے سے مزید