سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) تحصیل سانگھڑ کے شہر چوٹیاری میں ظلم اور بربریت کی داستان 16سالہ اسکول طالبہ شاد بانو کے ساتھ بااثر مقامی وڈیرے کے بیٹے نے مبینہ طور پر ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں. تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب چوٹیاری شہر کے رہائشی محرم ملاح نامی شخص اپنی نوجوان بیٹی شاد بانو کو شدید زخمی حالت میں چوٹیاری تھانے پر لے کرگیا. جس پر ایس ایچ او چوٹیاری اعظم بھنگوار نے میڈیا کو بتایا کہ محرم ملاح نامی شخص نے رات گئے تین بجے چوٹیاری تھانے میں درج کردہ این سی میں قلمبند کردہ بیان میں بتایا کہ میرے گھر میں رات گئے کوئی نامعلوم چور آیا کہ اس دوان میری بیٹی شاد بانو کی اچانک آنکھ کھل گئی چور نے میری بیٹی ہر تشدد کیا اور فرار ہوگیا۔