• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

71 سے مشرف عہد اقتدار تک، سابق سینئر بیوروکریٹ سعید مہدی کے انکشاف

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سابق سینئر بیورو کریٹ محمد سعید مہدی کی کتاب دی آئی وٹنس (The Eye Witness)منظر عام پر آگئی ، سقوط ڈھاکا سے پرویز مشرف کے عہد اقتدار کے 25 ابواب پر مشتمل یہ کتاب تاریخ پاکستان کے انتہائی صبر آزما اور جوار بھاٹا ماحول کی بھر پور عکاسی کرتی ہے ۔ تاریخ پاکستان سے دلچسپی رکھنے والے گزشتہ کئی برس سے اس کتاب کے منتظر تھے ، سعید مہدی تاریخ پاکستان کے پر آشوب دور میں ہونے والے فیصلوں اور پالیسوں کے عینی شاید رہے ، 24 جنوری کو کتاب کی رونمائی اسلام آباد میں ہو گی ۔ کتاب کےمطابق بھٹو ، ضیا تلخی نہ ہوتی تو حالات مختلف ہوتے ، مرسی پٹیشن کا مطلب اعتراف جرم ایسا نہیں ہو سکتا بھٹو کا انکار،مجیب کو علیحدگی کی طرف دھکیلا گیا، واجپائی نے فون پر نواز شریف سے کہا میں امن کیلئے آیا اور آپ نے کارگل میں خنجر گھونپ دیا ،، وزیر اعظم سے خفیہ میٹنگ میں جنرل محمود فائل پر اپنے حق میں فیصلہ چاہتے تھے ، کتاب کی رونمائی24 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گی،سعید مہدی ان لوگوں میں شامل رہے جنہوں نے سقوط ڈھاکا سے مشرف کے عہد اقتدار تک پاکستان کی تاریخ کے اتار چڑھائو بنتے بگڑتے فیصلے اور پالیسی سازی میں خود بھی شریک رہے اور تاریخی واقعات کے چشم دید شاہد بنے ، 1947 میں دہلی سے ہجرت کی، انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری / ایڈوائز تک تمام اعلیٰ عہدوں پر کام کیا ان کے خاندان کے کئی افراد بھی سول سروس میں اعلیٰ عہدوں پر رہے نا میں ان کے بیٹے عامر احمد علی اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر ، چیف کمشنر ،چیئرمین سی ڈی اے اور اب وفاقی سیکرٹری برائے بے نظیر سپورٹ پروگرام ہیں ان کی بیٹی کسٹمز سروس کی سینئر افسر ہیں ، سعید مہدی کے داماد سکندر سلطان راجہ ملک کے چیف الیکشن کمشنر ہیں ، ان کے چھوٹے بھائی رفعت مہدی خارجہ سیکرٹری /سفیر رہے ۔
اہم خبریں سے مزید