• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، فیصل آباد ایئرپورٹس پر طوفان بادوباراں، 7 پروازیں منسوخ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں 87 میں تاخیر ہوئی جبکہ ریاض سے اسلام اباد کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 754کو کراچی اتار لیا گیا جس کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر رات گئے طوفان بادوباراں رپورٹ ہوا ہے۔ اسلام اباد گلگت کی قومی ایئر لائن کی 4، سکھر کراچی، لاہور کوئٹہ کی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ علاوہ ازیں لاہور ایئرپورٹ کی 28 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے کراچی کی 15 پروازوں میں ایک سے ساڑھے تین گھنٹے اسلام اباد کی 28 پروازوں میں ایک سے تین گھنٹے تاخیر ہوئی ملتان ایئرپورٹ کی 8 سیالکوٹ اور کوئٹہ کی 4، 4 پروازیں موسمی خرابی سے متاثر ہوئیں پشاور ایئرپورٹ پر رات گئے بارش رپورٹ ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید