• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے اعلیٰ فوجی عہدیدار بدعنوانی کی تحقیقات کی زد میں

بیجنگ ( اے ایف پی) چین کے اعلیٰ فوجی عہدیدار بدعنوانی کی تحقیقات کی زد میں، ژانگ یووشیا سینئر جنرل ، صدر شی کے بعد درجہ رکھتے ہیں، لیو ژین لی چیف آف اسٹاف ہیں۔چین نے اعلان کیا ہے کہ اس کی طاقتور سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے سینئر نائب چیئرمین ژانگ یووشیا اور ایک اور اعلیٰ فوجی عہدیدار لیو ژین لی کے خلاف سنگین نظم و ضبط اور قانون کی خلاف ورزیوں کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جو عموماً بدعنوانی کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق یہ اقدام صدر شی جن پنگ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے جاری بدعنوانی کے خلاف وسیع مہم کا تازہ مرحلہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید