اسلام آباد ( نیو ز ر پو رٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کا غیر متزلزل عزم اور سیکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش ہے، فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں،بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔