• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں نے امریکا کے اتحادیوں کو چین کے قریب کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں نے امریکا کے اتحادیوں کو چین کے قریب کر دیا۔ مغربی ممالک استحکام کی تلاش میں بیجنگ سے روابط بڑھانے لگے، چینی سفارتی چارم آفینسو یعنی دل جیتنے کی مہم اور امریکی ساکھ کو دھچکا۔ یورپ، کینیڈا اور برطانیہ کی محتاط مگر عملی چین پالیسی، واشنگٹن ناقابلِ اعتبار، بیجنگ پر مکمل انحصار سے بھی گریز کر رہے ہیں۔ گارڈین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ، غیر یقینی اور بعض اوقات افراتفری پیدا کرنے والی خارجہ پالیسیوں نے امریکا کے روایتی اتحادیوں کو متبادل استحکام کی تلاش پر مجبور کر دیا ہے، جس کا فائدہ چین خاموشی مگر مہارت سے اٹھا رہا ہے۔ آئرلینڈ، کینیڈا، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک واشنگٹن کو ناقابلِ اعتبار شراکت دار سمجھتے ہوئے بیجنگ کے ساتھ سفارتی اور معاشی روابط کھلے رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگرچہ وہ چین پر مکمل انحصار سے بھی گریز چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید