• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انحصار پورا سرکاری فنڈز پر تو ہے فیڈریشن کیا کررہی ہے؟ اسپورٹس بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کو خط لکھا ہے جس میں ان سے سوال پوچھا گیا ہے کہ فیڈریشن مکمل طور پر سرکاری فنڈز پر چل رہی ہے ، تو فیڈریشن کیا کررہی ہے؟۔ ان الزامات اور نکات پر اپنی تحریری وضاحت جمع کرائیں۔ پرو لیگ میں شرکت پر بدانتظامی دیکھنے میں آئی ہے ۔ فیڈریشن کو 25 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔ پرو لیگ میں ٹیم کی شرکت اور فیڈریشن کی کارکردگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بدانتظامی پر 27 اگست 2025 کو نوٹس جاری کرکے ہدایت کی گئی تھی کہ اس کا جواب تین دن میں جمع کرائے، تاہم بارہا یاد دہانیوں کے باوجود کوئی منظم منصوبہ فراہم نہیں کیا گیا۔ ارجنٹینا روانگی سے قبل این او سی کیلئے مطلوبہ دستاویزات مقررہ مدت سے بہت کم وقت پہلے جمع کرائی گئیں ۔ آسٹریلیا میں پرو لیگ کے دوسرے مرحلے کیلئے بھی منصوبہ بندی میں سنگین خامیاں سامنے آئیں۔

اسپورٹس سے مزید