کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات، اسکروٹنی اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے معاملے پر ارکان اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور شہلارضا کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔ خواجہ اظہار الحسن نے الزام عائد کیا کہ ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کراچی کی نجی کمپنی کی نمائندگی کر رہی ہیں ۔ ہاکی فیڈریشن نے جن افراد پر پابندی عائد کی ، وہ اسی کمپنی کے اسٹیک ہولڈرز ہیں ۔ شہلا رضا نے کہا کہ طارق بگٹی کو فیڈریشن کے انتخابات کرانے کا اختیار دیا گیا تھا لیکن وہ خود صدر بن گئے ۔ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر ہاکی کلبز کی سکروٹنی کروائی جائے گی۔