• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس میچ میں صائم کی سنچری، بابر اعظم کے جارحانہ 78 رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ پیر کو سناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا۔ پریکٹس میچ میں فہیم اشرف کے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی ۔فہیم اشرف نان سٹرائیکر اینڈ پر بابراعظم کی شاٹ لگنے سے زخمی ہوئے۔ وہ گرائونڈ سے باہر گئے لیکن تھوڑی دیر بعد بیٹنگ شروع کردی۔ سناریو بیسڈ میچ کی پہلی اننگز میں صائم ایوب نے 48 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 106اور صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسری اننگز میں بابراعظم نے 45 گیندوں پر چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کھلاڑیوں کو سپر اوور سیناریو میں بھی اہداف دیے گئے۔

اسپورٹس سے مزید