کراچی (اسٹاف رپورٹر/این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےمیڈیا سے گفتگو میں سانحہ پلازہ کے متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزام تراشی کا جواب دیں گے، ہر چیز کو 18ویں ترمیم سے جوڑنا درست نہیں ہے۔کراچی میں سردی زیادہ بڑھ جائے تو کہتے ہیں کہ 18ویں ترمیم سے ہوا میں کہتا ہوں کہ سوال کریں مگر آگ نہ لگائیں، لوگوں سے درخواست کروں گا یہ وقت نہیں یہ باتیں کرنے کا۔ گل پلازہ کی جگہ پر حکومت عمارت بنائے گی۔تفصیلات کے مطابق ورنگی کازوے پل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ پر بات کروں گا، جان کا ازالہ کوئی نہیں ہے، متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔جس کی جان گئی اس کے لئے حکومت ایک کروڑ روپے دے گی۔ الزام تراشی کا جواب دیں گے، ہر چیز کو 18ویں ترمیم سے جوڑنا درست نہیں ہے۔کراچی میں سردی زیادہ بڑھ جائے تو کہتے ہیں کہ 18ویں ترمیم سے ہوا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 5 لاکھ روپے گل پلازہ کے ہر دکاندار کو دیں گے کہ 2 ماہ تک گھر کا کچن چلا سکے، نقصانات کو حکومت سندھ پورا کرے گی، دکانوں میں جو سامان پڑا تھا کراچی چیمبر کی مدد سے اسے پورا کریں گے۔