کراچی( اسٹاف رپورٹر )گل پلازہ ریسکیو آپریشن مکمل، عمارت سیل، 16 باقیات بدستور ناقابل شناخت، 73 انسانی باقیات کو پروسیس کیاجاچکا، 79 لاپتا افراد میں سے 13 کے ورثا نے اب تک ڈی این اے سیمپل نہیں دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق گل پلازہ میں سرچ آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ آج ٹیکنیکل ٹیم آخری بار اندر جائے گی اس کے بعد عمارت سیل کردی جائے گی۔ اب بھی کسی کا پیارا لاپتا ہے تو رابطہ کرسکتا ہے۔