دادو/سکھر/خیر پور(بیورو رپورٹ/نامہ نگار) گورکھ ہل پر 13سال بعد برف باری، درجہ حرارت منفی 2تک گر گیا، سیاح خوشی سے جھوم اٹھے،ٹھٹھرتی سردی کے شوقین سیاحوں نے مختلف گانوں کی دھن پر رقص کیا۔ کیمپنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے پُرفضا تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر ہلکی برف باری شروع ہو گئی ہے۔ گورکھ انتظامیہ کے مطابق گورکھ ہل اسٹیشن پر 13سالوں کے بعد برف باری ہوئی ہے جس کے باعث علاقے میں شدید سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔