اسلام آباد (ساجد چوہدری )گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ڈسکوز کے نقصانات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئیں ،اس عرصہ کے دوران سب سے کم نقصانات آئیسکو جبکہ سب سے زیادہ پیسکو کے رہے۔ ان نقصانات کی بنیادی وجوہات براہ راست غیر قانونی کنڈا کنکشنز ،میٹر کے ذریعے بجلی کی چوری، بلند ٹیرف کی شرحیں، امن وامان کی صورتحال،صوبائی حکومتوں کی جانب سے عدم تعاون ودیگر شامل ہیں ۔سرکاری دستاویز کے مطابق نقصانات کی شرح سب سے کم آئیسکو کی 8اعشاریہ 54 جبکہ سب سے زیادہ پیسکو پیسکو کی 36اعشاریہ 76رہے۔