• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بڑا اقدام، دکانوں پر ڈیجیٹل ادائیگی لازمی قرار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان کا بڑا اقدام، ملک بھر کے ریٹیل آؤٹ لیٹس، دکانوں اور خوردہ فروشوں کیلئے ڈیجیٹل ادائیگی کا کم از کم ایک طریقہ لازمی قرار دیدیا۔ جس میں بالخصوص کیو آر (QR) کوڈ سسٹمز شامل ہونگے۔ حکومت نے کیش لیس پاکستان پروگرام کے تحت کیو آر کوڈ سسٹمز کا فیصلہ کیا۔ جس کا مقصد نقدی پر انحصار کم کرنا، مالی شفافیت کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہار کیانی نے پالیسی مباحثے کے دوران بتایا کہ ہر ریٹیل آؤٹ لیٹ کو کم از کم ایک ڈیجیٹل پیمنٹ آپشن فراہم کرنا ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید