• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی یومِ جمہوریہ: اسلام آباد میں ہائی کمیشن اور مقامی ہوٹل میں دو استقبالیہ تقاریب

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی ہائی کمیشن نے پیر کو اپنے 77 ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے دو علیحدہ استقبالیہ تقاریب کی میزبانی کی۔کیک کاٹنے کی تقریب کے لیے سارک ممالک کے چار سفیروں کو مدعو کرنے کو ترجیح دی , تاہم پاکستان کی نمائندگی موجود نہ تھی ، پہلی تقریب ڈپلومیٹک انکلیو میں بھارتی مشن کے احاطے میں منعقد ہوئی، جبکہ دوسری تقریب شام کو ایک مقامی فور اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ سفارتی استقبالیہ میں چند درجن مہمانوں نے شرکت کی، جن میں جونیئر سفارت کار اور سفارتی تقریبات کے روایتی مہمان شامل تھے۔ بھارت کے جارحانہ رویے اور گزشتہ مئی کی جنگ کے نتائج، جس میں اسے پاکستان کے ہاتھوں ناقابلِ فراموش شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اہم خبریں سے مزید