• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ کسٹم افسران اور اہلکاروں کوسوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )ایف بی آر نےکسٹم کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سےسوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا نوٹس لے لیااور انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے فوری طور پر روک دیا ہے، خلاف ورزی پر گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز1964کے تحت مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، خلاف ورزی پر گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز1964کے تحت مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت کی جانب سےسرکاری افسران اور ملازمین کےلیے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد ہے، ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کے فیلڈ دفاتر کو ہدایت کی ہےکہ سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے افسران اور اہلکاروں کے خلاف گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز1964کے تحت مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ایف بی آر نے اپنے حکم نامے میں کہا ہےکہ کسٹم کے افسران اور اہلکار مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بغیر سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کر رہےہیں ۔
اہم خبریں سے مزید