اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) کےالیکٹرک پروفاقی حکومت کے واجبات مزید بڑھ گئے۔دسمبر دو ہزارپچیس کے ایک مہینے میں کےالیکٹرک پرحکومتی واجبات میں پچیس ارب روپے کااضافہ ہوگیا، کےالیکٹرک پردسمبر2025 تک وفاقی حکومت کےواجبات329ارب روپےپر پہنچ گئے۔ حکومتی ذرائع کےمطابق کےالیکٹرک پرجون2025 کے مقابلے میں دسمبر2025تک کے الیکٹرک پروفاقی حکومت کے واجبات111ارب روپے اضافہ بنتا ہےجبکہ دسمبر 2024 کےمقابلےدسمبر 2025 تک کےالیکٹرک پرواجبات 104ارب روپےزیادہ بنتے ہیں -ذرائع کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک پر329 ارب روپےمیں 136ارب روپےاصل رقم اور باقی ماندہ 193ارب روپےکی رقم کاحصہ سودکی مد میں بنتے ہیں،جون2025 تک کےالیکٹرک پروفاقی حکومت کےواجبات218ارب روپے اور دسمبر2024 تک کےالیکٹرک پروفاقی حکومت کے واجبات 225ارب روپے تھے-ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک پرواجبات حکومت کی جانب سےنیشنل گرڈسےبجلی فراہمی کی مدمیں بنتےہیں۔