• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر اچکزئی نے مشترکہ حکمت عملی کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین نےمشترکہ حکمت عملی کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندراور باہر اپوزیشن کی مشترکہ سیاسی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی، اجلاس میں حکومت کی مذاکرات کی پیشکش اور8 فروری کے احتجاج پر بھی مشاورت ہوگی۔ اسد قیصر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کی پہلی شرط ہی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ملاقات نہیں ہوگی تب تک کوئی بھی چیز آگے نہیں بڑھ سکتی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ ناسمجھی ہوگی کہ بانی سے مشاورت یا ملاقات کے بغیر ہی کوئی فیصلہ ہو، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ن لیگ نواز شریف کے بغیر اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کےبغیر کوئی فیصلہ کریگی۔
اہم خبریں سے مزید