کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر کے ممبر کسٹمز آپریشن سید شکیل شاہ نے کہا ہے کہ موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پٹرولیم مصنوعات‘ کپڑے اور ٹائروں کی قانونی درآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے۔کسٹمز ہاوس کراچی میں ورلڈ کسٹمز ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم کے ذریعے کلیئرنس میں تاخیر کے خاتمے سے لے کر شفافیت و بہتری آئی۔ انفورسمنٹ میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ سسٹم سمیت دیگر اصلاحات کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کر رہے ہیں۔پاکستان کسٹمز عالمی معیارات کے مطابق ٹیکنالوجی کو متعارف کرارہی ہے۔