• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نہیں چاہتے کہ امریکا کی سڑکوں پر لوگ مارے جائیں، وائٹ ہاؤس

کراچی (نیوز ڈیسک)وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہیں چاہتے کہ امریکہ کی سڑکوں پر لوگوں کو نقصان پہنچے یا وہ مارے جائیں، لیکن وہ مینیسوٹا سے پرتشدد مجرم غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔یہ بات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی ، یہ بریفنگ ہفتے کے روز 37 سالہ نرس، الیکس پریٹی کی ہلاکت کے بعد دی گئی جسے وفاقی افسران نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا، جس پر امریکی عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ یہ اس ماہ مینیسوٹا میں کسی امریکی شہری کی دوسری ہلاکت تھی۔
اہم خبریں سے مزید