کراچی (ٹی وی رپورٹ) منشیات کے بڑھتے رجحان پر جیو نیوز پر کیپٹل ٹاک کے خصوصی پروگرام میں میزبان حامد میر نے کہا کہ کرپٹو کرنسی سے منشیات کی رسائی مزید آسان ہوگئی ہے۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے طلبہ و طالبات نے کہا کہ منشیات نوجوانوں میں ٹرینڈ بن چکی ہے، یونیورسٹیوں میں یہ چیزیں عام ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ منشیات کوخاموش قاتل ہے اس دھندے میں سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ کرپٹو کرنسی بھی استعمال ہو رہی ہے جس سے منشیات کی رسائی مزید آسان ہو گئی ہے ۔