• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، ڈومیل پولیس کی موبائل وین پر حملہ، فائرنگ تبادلے میں 2 خوارج ہلاک

بنوں (نمائندہ جنگ) تھانہ ڈومیل کی حدود میں ڈومیل پولیس کی موبائل وین پر فتنہ الخوارج کا حملہ ، تاہم پولیس نےحملہ ناکام بنا دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران2 خوارج ہلاک ،قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ کمپنی روڈ کے قریب گھات لگائے بیٹھے خوارج کی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ ،پولیس کی جوابی کارروائی ، خوارج کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمد ،علاقے میں سرچ آپریشن جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیل پولیس موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ کمپنی روڈ کے قریب پہلے سے گھات لگائے بیٹھے فتنہ الخوارج کے عناصر نے اچانک پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ حملے کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ پولیس کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران دو دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لئے کے جی این ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید