• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اجازت ایف بی آر تحقیقات نہیں کر سکتی، عدالت

کراچی (اسد ابن حسن) FIA ان لینڈ ریونیو افسران کیخلاف بغیر اجازت FBR تحقیقات نہیں کر سکتی،FIA ان لینڈ ریونیو افسران کو ایف بی آر طلب بھی نہیں کرسکتی،عدالت کا اہم فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی عدالت نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے افیسر عبداللہ ذوالفقار کی دائر کردہ پٹیشن پر ایک اہم فیصلہ صادر فرمایا ہے۔ 13 صفحات پر مشتمل اہم فیصلے میں یہ تحریر کیا گیا ہے کہ فیڈرل انویسٹی ایجنسی ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو کےافسران کے خلاف نہ تو تحقیقات کر سکتی ہے اور نہ ہی ان کو طلب کر سکتی ہے جب تک کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی اعلی انتظامیہ اس کی اجازت نہ دے۔
اہم خبریں سے مزید