• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی پاسپورٹ ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ؛ نیا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف

اسلام آباد (طاہر خلیل) پاکستانی پاسپورٹ ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہو گیا؛ نیا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کے پاسپورٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں جدید ترین مانیٹرنگ نظام ’’شکرا‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نئے سسٹم کا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی تیز رفتار اور محفوظ خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس انقلابی قدم سے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کی درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم نگرانی ممکن ہو سکے گی۔
اہم خبریں سے مزید