کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے صوبہ سندھ میں فارنزک نظام کی بدحالی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2020ء سے سندھ فارنزک سائنس لیبارٹری کا قیام محض فائلوں میں دفن ہے، جب کہ پیپلزپارٹی نے اربوں روپے ضائع کر کے سندھ کو ایک ناکام صوبہ بنا دیا ہے۔