کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا قیوم آباد سے بلوچ پل جانے والے راستے کو پیر کی رات سے مرمتی کام کے باعث جزوی طور پر ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال سیال کے مطابق قیوم آباد سے بلوچ پل جانے والا راستے کا ایک حصہ مرمت کے باعث عارضی طور پر بند رہے گاقیوم آباد تا بلوچ پل راستہ رات گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک بند رہے گاشہری رات گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک متبادل راستوں کا استعمال کریں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے قیوم آباد تا بلوچ پل سڑک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہےشہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سڑک کی مرمت کی جا رہی ہےقیوم آباد سے بلوچ پل جانے والے راستے کی بہتری کے لیے مرمتی کام ناگزیر تھامرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہو جائے گی سڑک کی مرمت کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔