اسلام آ باد (رانا غلام قادر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے2024کے سی ایس ایس امتحان میں کامیاب امیدوراوں کو آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) میں تقرری کیلئے آفر لیٹرز جاری کردیے ان افسروں میں محمد انس، محمد سلمان، حافظہ فاطمہ، آغاشاہ زمان خان اور مہدید شاہد شامل ہیں۔ یہ افسران دو سال کیلئے پروبیشن پر تصور کئے جائیں گے۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آفر کی قبولیت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آگاہ کریں اور ٹریننگ کیلئے سول سروس اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں۔