• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرپول کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی کریک ڈاؤن، 3,700 سے زائد گرفتار

لاگوس (نیوز ڈیسک) انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی مہاجرین کی اسمگلنگ کے خلاف انٹرپول کی زیرِ قیادت عالمی سطح پر ہونے والی کارروائی کے دوران دنیا بھر سے 3,700 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 4,400 سے زیادہ ممکنہ متاثرین کو تحفظ فراہم کیا گیا۔انٹرپول کے مطابق آپریشن “لیبرٹیرا III” 10 119 ممالک میں کیا گیا، جس میں 14 ہزار قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس دوران 3,744گرفتاریاں ہوئیں، 12,992 افراد کو غیر قانونی ہجرت کے نیٹ ورکس سے بچایا گیا اور کم از کم 720 نئی تحقیقات کا آغاز کیا گیاجس میں انسانی اسمگلنگ کا ایک نیارحجان سامنے آیا جس کے مطابق اب لوگوں کو ایشیا اور جنوبی امریکا سے افریقہ اسمگل کیاجارہا ہے جہاں برکینا فاسو، بینن ، گنی ،سینیگال اور گھانا میں لوگوں کو بچایاگیا۔انٹرپول کے سیکریٹری جنرل والڈیسی اُرکیزا نے کہا کہ مجرمانہ نیٹ ورکس مسلسل نئی راہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور کمزور آبادیوں کا استحصال کر رہے ہیں، تاہم ان کے طریقۂ کار کی نشاندہی سے بروقت کارروائی اور متاثرین کے بہتر تحفظ میں مدد ملتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید