• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں‘ منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد پر مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں‘ منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزمہ سلمیٰ بی بی سے 1040 گرام آئس، شاہ شمس پولیس نے ملزم ظہور بخش سے 10لیٹر شراب، ممتاز آباد پولیس نے ملزم رشید سے 10لیٹر شراب ،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عدنان سے 15لیٹر شراب، حرم گیٹ پولیس نے ملزم عمران علی سے 1060گرام آئس، کپ پولیس نے ملزم افتخار سے 1100گرام ہیروئن، بستی ملوک پولیس نے ملزم عارف سے 12لیٹر شراب، راجہ رام پولیس نے ملزم رمضان سے 1100گرام ہیروئن اور ملزم امجد حسین سے 1260گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے شہری کو گھسیٹ کر ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں ماں بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس تھانہ ممتاز آباد نے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سیتل ماڑی پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، کینٹ پولیس نے جعلی سند ادارے کو جمع کرانے کے الزام میں جعل ساز عورت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ بستی ملوک پولیس نے ڈیوٹی اہلکاروں سے مزاحمت کرنے اور جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید