• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے شہر اور گرد ونواح میں ڈکیتی و چوری کے 38مقدمات درج کرلئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر اور گرد ونواح میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 38 مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے محمد ایاز سے چار ڈاکو دوکان میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر 18 ہزار و بیٹریاں چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ملتان کے علاقے کاشف علی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 22 ہزار زیورات موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین کے گھر ڈاکو گھس آئے اسلحہ کے زور پراہلخانہ کو یرغمال بناکر 1لاکھ 75 ہزار طلائی سونا موبائلزفونز موٹرسائیکل لوٹ کر لے گئے شہریار تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عمران کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے شاہد سے دو مسلح ڈاکو 2لاکھ 85ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے رمضان سے مسلح ملزمان نے نقدی و مبائلزفونز چھین لیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے سمیرا شاہد ،شہباز کے موبائلزفونز جلیل آباد کے علاقے رمضان کا گیس میٹر چہلیک کے علاقے علی رضا کی گاڑی ورم عمر حمزہ کا موبائل مظفر آباد کے علاقے زین العابدین کے پارسل احسن کی لکڑیاں قطب پور کے علاقے عبدالخالق کا سامان عاصم اقبال کا سامان شاہ شمس کے علاقے مصور کا موبائل ثنا اللہ کی موٹرسائیکل منظور حسین کی نقدی و سونا وغیرہ ممتاز آباد کے علاقے آفاق احمد کا موبائل نیوملتان کے علاقے محسن رضا کی موٹرسائیکل وسیم شاہ رکن عالم کے علاقے سبطین دہلی گیٹ کے علاقے شوکت حسین دولت گیٹ کے علاقے عابد رشید حرم گیٹ کے علاقے دلشاد،علی پاک گیٹ کے علاقے ناطم کے موبائلزفونزو نقدی مخدوم رشید کے علاقے شاہ میر کے 4لاکھ و زیورات سٹی شجاع آباد کے علاقے شفیق احمد کی بکری وغیرہ سٹی جلالپور کے علاقے غلام شبیر کا سامان صدر جلالپور کے علاقے حیات کا سامان گلگشت کے علاقے آصف کا میٹر بجلی بی زیڈ کے علاقے محسن کا موبائل دانش کا میٹر بجلی کوتوالی کے علاقے دانش کی نقدی 80ہزار ڈی ایچ اے کے علاقے عرفان کا موبائل اور صدر کے علاقے عبدالمجید کا گھی مالیت 25ہزار چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید