• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکوکے شعبہ ایم اینڈ ایس نے 119صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکے شعبہ ایم اینڈ ایس نے 119صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ملتان،رحیم یار خان اوربہاولنگر میں 2لاکھ 62 ہزاریونٹس چوری کرنے پر 81لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے میلسی میں آپریشن کرکے نادہندگان سے لاکھوں روپے وصول کرلئے۔ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس میپکو کی سربراہی میں ٹیم نے دسمبر 2025ء کے دوران 2237 گھریلو،کمرشل،صنعتی اورزرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی چیکنگ کی ان میں 119مختلف کیٹگریز کے صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ سٹی ڈویژن میں 3صارفین کو 302523 روپے جرمانہ عائد، ممتاز آباد ڈویژن میں 12بجلی چوروں کو 1560280روپے جرمانہ عائد، شاہ رکن عالم ڈویژن میں 6افراد کو 375727روپے جرمانہ عائد، کینٹ ڈویژن میں 3بجلی چوروں کو 380411 روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان ڈویژن میں 6صارفین کو 419724روپے جرمانہ عائد، خانپور ڈویژن میں 17بجلی چوروں کو 1490218روپے جرمانہ عائد، صادق آبادڈویژن میں 16صارفین کو 1104784روپے جرمانہ عائد اور بہاولنگر ڈویژن میں 56افراد کو 2466494 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ایکسین میلسی ڈویژن عمار صدیقی اور ایس ڈی اوسردارپور جھنڈیر سب ڈویژن محمد تنویر کی سربراہی میں ٹیم نے مانگھا کوٹلہ، لادھابوہڑ، دوکوٹہ روڈمیں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 10لاکھ75 ہزارروپے واجبات /بقایاجات وصول کرلئے جبکہ لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3زرعی ٹیوب ویل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے 3 ٹرانسفارمرز، 4میٹرز اُتارلئے۔ چیکنگ کے دوران ایک صارف بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ اگیا۔
ملتان سے مزید