• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل زراعت جدید دور کی ایک اہم ضرورت ہے‘وائس چانسلرایم این ایس زرعی یونیورسٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں الکرم فارم ٹیکنالوجیز کے تعاون سے ڈیجیٹل زراعت پر مبنی خصوصی تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ڈیجیٹل زراعت جدید دور کی ایک اہم ضرورت ہے، جس کے ذریعے پانی، کھاد اور دیگر زرعی وسائل کو زمین اور فصل کی اصل ضرورت کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر محمد عثمان جمشید، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف آؤٹ ریچ اینڈ کونٹینیوینگ ایجوکیشن نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو فصلوں کی ڈیجیٹل نگرانی، ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی، زمین اور فصل کے تجزیے اور جدید زرعی نظام کے عملی اطلاق سے متعلق جامع تربیت دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر عمیر سلطان، اور دیگر شرکاء موجود تھے ۔
ملتان سے مزید