• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام سلمان کھوکھر مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن حسینیہ ملتان کینٹ کے زیر اہتمام ضلعی ممبر امن کمیٹی ملتان و سابق ممبر کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا کے بھائی سلمان کھوکھر مرحوم کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سید علی اصغر رضوی ، صدر سید تہور رضوی ، نائب صدر کلب عابد خان اور سیکرٹری اطلاعات غضنفر ملک نے کہا کہ امن کمیٹی کینٹ اور انجمن حسینیہ سلیمان کھوکھر جیسے شریف النفس انسان کے بے گناہ قتل کی مذمت کرتی ہے اور آر پی او ملتان ، سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتل کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اجلاس کے دوران سابق ممبر کینٹ بورڈ و ضلعی ممبر امن کمیٹی سے اظہار تعزیت اور سلیمان کھوکھر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔
ملتان سے مزید