• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مزید 10ایف سی پی ایس اور4ایم سی پی ایس پروگرامز کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مزید 10 ایف سی پی ایس اور 4 ایم سی پی ایس پروگرامز کی منظوری دے دی گئی ہے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ٹیم کے حالیہ دورے اور مسلسل فالو اَپ کے نتیجے میں ان پروگرامز کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اس نمایاں کامیابی پر یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، منتظمین اور متعلقہ شعبہ جات کو دلی مبارکباد پیش کی۔ایف سی پی ایس کے لیے منظور کئے گئے شعبوں میں گیسٹرواینٹرولوجی ، پیڈیاٹرکس میڈیسن ، سائیکاٹری ،پلمونالوجی ریڈیوتھراپی، نیفرالوجی کمیونٹی میڈیسن، اینستھیزیا جبکہ ایم سی پی ایس کیلئے منظور کیے گئے شعبوں میں آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی ڈرماٹالوجی ،پلمونالوجی کمیونٹی میڈیسن شامل ہیں۔
ملتان سے مزید