• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرآباد فلائی اوور فیز ٹو کی تعمیر کیلئے ٹھیکے داروں کو ستمبر کی ڈیڈ لائن

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے نادرآباد فلائی اوو فیز ٹو اور نیچے سڑک کی تعمیر کیلئے 1ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، فنڈز آنے پر محکمہ ہائی وے نے ہنگامی بنیادوں پر تعمیراتی کام شروع کردیا ہے، گذشتہ روز نادرآباد فلائی اوور فیز ون کے نیچے سڑک کی تعمیر شروع کردی گئی ہے ، سڑک کی تعمیر کا کام ایک ہفتہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ جبکہ ایکسین محکمہ ہائی وے نے نادرآباد فلائی اوور فیز ٹو کی تعمیر کیلئے ٹھیکہ داروں کو ستمبر 2026کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاؤن،خداداد کالونی انڈسٹریل اسٹیسٹ،ڈیفنس ہاؤسنگ ،القریش ہاؤسنگ کالونیز،مظفرآباد شیرشاہ کے رہائشیوں،تاجروں کو شیرشاہ روڈ کے استعمال کے دوران نادر آباد کے مقام پر مسافر ٹرینوں کی آمد رفت کے موقع پر ریلوے پھاٹک کی بندش سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،محکمہ ہائی وے نے سال 2022ء میں ناردآباد ریلوے ٹریک و پھاٹک کے اوپر ساڑھےتین ارب روپے لاگت سےفلائی اوور کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا تھا۔اگست2024ءمیں نادر آباد فلائی اوور کا فیز ون کا کام مکمل ہوگیا جس کے بعد اس سے ٹریفک کے کھول دیا گیا۔2025ء میں ایک ارب 10کروڑ روپے مالیت کے نادرآباد فلائی اوور فیزٹو پر کام کا آغاز کردیا گیا لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کام روک دیا گیا اب گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے نادر آباد فلائی اوور اور فیز ون فلائی اوور کے نیچے2.5کلومیٹر روڈ کی تعمیر کے لئے10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں فیز ون فلائی اوور کے نیچے روڈز کا بیشتر متاثرہ حصہ کی کارپیٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید