• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا نشتر ہسپتال کا دورہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکرٹری، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب امان اللہ نے نشتر ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور آؤٹ ڈور کا دورہ کیا جس کا مقصد مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر عبدالقادر خان اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سپیشل سیکرٹری نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انتظامی افسران نے سپیشل سیکرٹری کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مہیا کی جانے والی طبی اور دیگر سہولیات، طبی آلات اور عملے کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ سپیشل سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ آؤٹ ڈور میں صفائی، نظم و ضبط اور مریضوں کی سہولت کو مزید بہتر بنایا جائے اور شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید