• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرق نہیں پڑتا لوگ عمران کی تصاویر والی پتنگیں اُڑائیں، طارق فضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا لوگ عمران خان کی تصاویر والی پتنگیں اُڑائیں۔پتنگ بازی اشرافیہ کا شوق نہیں ہے یہ لاہور کا کلچر ہے ۔  تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے شفقت عباس اعوان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت جلد تیراہ سے نقل مکانی کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دے گی۔پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ایم کیو ایم کا شکوہ صحیح نہیں ۔ وہ جیو نیوز پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہے لوگ سردیوں میں نقل مکانی کرتے ہیں گرمیوں میں واپس آجاتے ہیں۔ کوئی بھی صوبائی حکومت اگر یہ دعویٰ کرے کہ میرے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کا جاری کردہ نوٹیفکیشن صوبائی حکومت کے آرڈر پر نہیں ہوا اس کا مطلب ہے وہ ناکام حکومت ہے اور جو چار ارب کی گرانٹ منظور ہوئی ہے وہ ان کی کیبنٹ نے دی ہے ۔ جب وادی تیراہ میں انتظامات بگاڑ کا شکار ہوئے تو انہوں نے ملبہ فوج پر ڈال دیا۔
اہم خبریں سے مزید