• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور یورپی یونین میں تجارتی معاہدہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، امریکا معترض

کراچی( رفیق مانگٹ)بھارت اور یورپی یونین کا تاریخی تجارتی معاہدہ، بیشتر اشیا پر ٹیرف میں بڑی کمی، ای یو بھارت سے درآمد 99.5اشیا پر محصولات ختم کرے گا، انڈیا یورپی گاڑیوں پر ٹیرف 110 سے کم کر کے 10 فیصد تک لائیگا، فریقین نے دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے یہ تمام معاہدوں کی ماں ہے ، بھارت کے 1.4ارب عوام اور یورپ کے لاکھوں لوگوں کیلئے بڑے مواقع لے کر آئے گا،امریکا نے یورپی یونین اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر اعتراض کیا ہے، امریکی خزانہ سیکریٹری اسکاٹ بیننٹ نے الزام لگایا ہے کہ یورپ بھارت سے روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ کی مالی معاونت کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نظام میں ہلچل اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت ٹیرف پالیسیوں کے پس منظر میں بھارت اور یورپی یونین نے تقریباً 20 سالہ مذاکرات کے بعد ایک جامع آزاد تجارتی معاہدہ طے کر لیا ہے، جسے یورپی قیادت نے تمام تجارتی معاہدوں کی ماں قرار دیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت اور یورپی یونین نے ایک وسیع البنیاد تجارتی معاہدے کا اعلان کیا، جو قانونی منظوری کے بعد نافذ ہوگا۔ یہ معاہدہ دنیا کے سب سے بڑے معاشی بلاک یورپی یونین اور تیزی سے ترقی کرتی بڑی معیشت بھارت کو ایک مشترکہ فری ٹریڈ فریم ورک میں جوڑتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید