• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، جو محض انفرااسٹرکچر تک محدود نہیں بلکہ پیداوار، برآمدات، روزگار اور پائیدار ترقی پر مرکوز ہے‘ سی پیک 2.0 پاکستان کے قومی معاشی تبدیلی کے فریم ورک اڑان پاکستان سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد 2035 تک 10 کھرب ڈالر کی معیشت کی تشکیل ہے‘پاکستان کے معدنی وسائل کی مالیت تقریبا 60 کھرب ڈالر ہے تاہم معدنی برآمدات اس وقت محض دو ارب ڈالر سالانہ ہیں‘سی پیک نے توانائی، سڑکوں، گوادر بندرگاہ اور قومی رابطہ کاری کے ذریعے پاکستان کے ترقیاتی منظرنامے کو یکسر بدل دیا ہے‘چین جیسے قابلِ اعتماد شراکت دار کے ساتھ مل کر ہم معدنی دولت کو صنعتی طاقت، برآمدی مسابقت اور مشترکہ خوشحالی میں بدل سکتے ہیں‘چینی شہریوں اور سرمایہ کاری کا تحفظ ہماری قومی ترجیح ہے ۔ بدھ کوچین پاکستان منرل کوآپریشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھاکہ پاک چین سفارتی تعلقات کی75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ شراکت داری تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک گہرائی کی روشن مثال بن چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید