اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی پیشکش کی خبر غلط تھی ۔ بدھ کو جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت یا جیل حکام کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔