دبئی(اے پی پی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر‘ وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم سے زعبیل پیلس میں ملاقات کی‘اس دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی روابط کو وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیاگیا۔ صدر مملکت نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو دبئی کے حکمران کے طور پر دو دہائیوں کی کامیاب قیادت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔