اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کیخلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابی کے باوجود ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں، حکومت جامع حکمت عملی اور موثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے اور جلد پاکستان سے اس بیماری کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے،پاکستان میں پولیو کے مکمل سد باب تک بل گیٹس فاونڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائینگے، پاکستان سے پولیو کے سد باب کیلئے بل گیٹس کی قابل قدر خدمات یاد رکھی جائیں گی،پاکستان سے پولیو کے سد باب میں بل گیٹس اور مسلم برادر ممالک سعودی عرب کے تعاون کے بے حد شکر گزار ہیں۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہارگیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس سے گفتگو میں کیا جنہوں نے وفد کے ہمراہ ان سےملاقات کی۔