• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد ( طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ۔دوبئی ایئرپورٹ پر صدر پاکستان کو وزیرِ مملکت عبدالرحمن بن محمد الاویس، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل نے رخصت کیا۔اپنے دورے کے دوران صدرِ مملکت نےمتحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور وزیرِ اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔
اہم خبریں سے مزید