• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے پر وزیراعظم سے بات کرونگا، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکڑ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے اگر یہ غداری ہے تو آئیں میں اس شق کو نکال دیں، وہ اس مطالبے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے ، ایم کیو ایم کا مطالبہ آئین سے باہر نہیں ہے وہ جمعرات جامعہ این ای ڈی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ پر ہم کیا سندھ حکومت خود مطمئن نہیں ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین کے عدم تقرر کے سوال پر ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ چیرمین عہدے کے لیے میرٹ پر تین نام وزیر اعظم کو بھیج دیئے ہیں اور کہا جاتا کہ ایچ ای سی کی تاریخ میں اتنے شفاف طریقے سے امیدواروں کا کبھی انتخاب نہیں ہوا ہے وزیر اعظم کے منتظر ہیں سمری میں تاخیر ہوئی ہے چیرمین ایچ سی سی کا منصب بہت اہم ہے اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی، وزیر اعظم غیر ملکی دورے سے آچکے ہیں ہم ان سے استفسار کریں گے کہ اس منصب پر فوری تقرری کردیں اور جب تک نہیں ہوتی اس دوران قائم مقام کا فیصلہ اسلام آباد جا کر کروں گا۔ اردو یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں سے متعلق سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آچکی ہے اس پر ایکشن بھی ہونا ہے مگر وہاں سفارش بھی آجاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید