کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جاناایک نان ایشوہے، وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیںرات یہیں رہیں گے صبح نو بجے اگلا لائحہ عمل دینگے، چیئرمین انٹرلوپ مصدق ذوالقرنین نے کہا کہ چیلنجز آئینگے ہم فیس کرلیں گے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ عمران خان کو اسپتال لایا گیا تھا۔ سہیل آفریدی اس وقت اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو اجازت دی جائے کہ وہ جا کر دیکھے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے یا نہیں ہے۔