اسلام آباد، راولپنڈی (نمائندہ خصوصی، سٹاف رپورٹر ، این این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ طبی ماہرین کی تجویز پر بانی پی ٹی آئی کا پمز ہسپتال میں آنکھوں کا طبی معائنہ ہوا، بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں۔ دوسری طرف خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی کہ ہسپتال لے جانا پڑا، انہوں نے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنادیدیا ، پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فراڈ حکومت نے پانچ دن تک جھوٹ بولا،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی طبی حالت فی الفور فیملی کے سامنے لائی جائے،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ایک قیدی کو لاعلم رکھ کر ہسپتال منتقل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔